رواں برس کا نوبل انعام برائے امن مشترکہ طور پر دو شخصیات کو دیا گیا ہے۔ ان میں ایک عراق کی ایزدی کمیونٹی کے حقوق کی کارکن نادیہ مراد باسی اور دوسرے کانگو کے ڈاکٹر ڈینس موکویجے ہیں
ناروے کی نوبل امن انعام دینے والے کمیٹی کے مطابق رواں برس کے انعام کا حقدار عراق کی ایزدی کمیونٹی کے حقوق کی سرگرم کارکن نادیہ مراد باسی اور افریقی ملک کانگو میں جنسی استحصال کی شکار خواتین کا علاج کرنے والے معالج ڈاکٹر ڈینس مُوکویجے کو مشترکہ طور پر دیا ہے۔ دونوں شخصیات امن پرائز کے لیے پہلے سے فیورٹ قرار دی گئی تھیں۔