نظامِ تعلیم اور نصاب تعلیم کی بہتری پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیر اعظم
ایک قوم کی تعمیر کے لئے ضروری ہے بنیادی نظام تعلیم اور نصاب تعلیم میں یکسانیت ہو
مدرسے کے بچوں کا بھی پورا حق ہے کہ وہ زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کے مطابق آگے بڑھ سکیں
مدارس کی خدمات کو نظر انداز کرنا اور ان کو دہشت گردی سے منسوب کرنا ناانصافی ہے
، مدارس کو درپیش تمام مسائل باہمی مشاورت سے حل کریں گے، علماءکرام کے وفد سے ملاقات میں گفتگو
علماءکرام حکومت کے تمام مثبت اقدامات کی بھرپور حمایت کریں گے،وفد کی یقین دھانی
اسلام آباد(وائس آف ایشیا) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نظامِ تعلیم اور نصاب تعلیم کی بہتری پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے، ایک قوم کی تعمیر کے لئے ضروری ہے بنیادی نظام تعلیم اور نصاب تعلیم میں یکسانیت ہو،مدرسے کے بچوں کا بھی پورا حق ہے کہ وہ زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کے مطابق آگے بڑھ سکیں،مدرسوں کی خدمات کو نظر انداز کرنا اور ان کو دہشت گردی سے منسوب کرنا ناانصافی ہے، مدارس کو درپیش تمام مسائل باہمی مشاورت سے حل کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علماءکرام کے وفد سے ملاقات میں کیا جنہوں نے بدھ کے روز وزیرِ اعظم آفس میں ان سے ملاقات کی ۔ وفد میں مفتی منیب الرحمان، مولانا محمد حنیف جالندھری، صاحبزادہ عبدالمصطفی ہزاروی، مولانا یاسین ظفر، مولانا عبدالمالک، ڈاکٹر مولانا عطاءالرحمن، مولونا سید قاضی نیاز حسین نقوی شامل تھے۔ وفاقی وزیر برائے تعلیم شفقت محمود، وزیر برائے مذہبی امور نورالحق قادری، وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی بھی ملاقات میں موجود تھے ۔اس موقع پر حکومت کی جانب سے شعبہ تعلیم (نظام و نصاب تعلیم) کی بہتری کے لئے کی جانے والی اصلاحات اور اس سلسلے میں مدارس کے کردار و خدمات اوران سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ علماءکرام کے وفد نے وزیرِ اعظم عمران خان کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور وزیرِ اعظم سے گفتگو میں خلوصِ دل سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اپنے مشن میں سرخروکرے اور قوم کی توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب فرمائے۔ وفد نے وزیرِ اعظم کو یقین دہانی کرائی کہ علمائ کرام حکومت کے تمام مثبت اقدامات کی بھرپور حمایت کریں گے ۔ وزیرِ اعظم کی جانب سے حکومتی اقدامات کی حمایت پر علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا گیا ۔وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ نظامِ تعلیم اور نصاب تعلیم کی بہتری پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ملک میں تین مختلف نظام تعلیم کی موجودگی قوم کی تقسیم اور مختلف کلچرز کو پروان چڑھانے کا باعث رہی ہے۔ ایک قوم کی تعمیر کے لئے ضروری ہے کہ بنیادی نظام تعلیم اور نصاب تعلیم میں یکسانیت ہو۔ مدرسے کے بچوں کا بھی پورا حق ہے کہ وہ زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کے مطابق آگے بڑھ سکیں: وزیرِ اعظم نے کہا کہ شعبہ تعلیم میں اصلاحات کا بنیادی مقصد تفریق کاخاتمہ اور مدرسے کے بچے کو اوپر لانا ہے۔ مدرسوں کی خدمات کو نظر انداز کرنا اور ان کو دہشت گردی سے منسوب کرنا ناانصافی ہے۔ مدارس کو درپیش تمام مسائل باہمی مشاورت سے حل کریں گے۔
Tags crrurrent affairs
Check Also
حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ
حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …