لاہور پریس کلب کے ممبران، سٹاف اور ان کی فیملیز کے مفت علاج معالجے کے لئے بلقیس سرور فاﺅنڈیشن ہسپتال سے معاہدہ لاہور پریس کلب اوربلقیس سرور فاﺅنڈیشن کے مابین پریس کلب کے ممبران،سٹاف اور ان کی فیملیز کے علاج معالجے کے لئے معاہدہ طے پاگیا۔لاہور پریس کلب کے صدر محمد شہبازمیاں اوربلقیس سرور فاﺅنڈیشن کے صدر فرحان سرور نے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کے مطابق ممبران کو بلقیس سرور ہسپتال فیروز پور میں آنکھوں کی تمام بیماریوں ، گردوں کے ڈائیلیسز، ایم آر آئی، سی ٹی سکین کی سہولیات بمعہ ادویات مفت حاصل ہوں گی ۔ لاہور پریس کلب کے صدر محمدشہبازمیاںنے بلقیس سرور فاﺅنڈیشن کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہاکہ موجودہ گورننگ باڈی خدمت میں یقین رکھتی ہے اور وہ ممبران کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لانے کی کوششوں میں عمل پیرا ہے ۔ بلقیس سرور فاﺅنڈیشن کے صدر فرحان سرور نے کہاکہ ہمارامقصدخدمت خلق ہے اور ہمارے لئے بڑی خوشی کی بات ہے کہ ہم ملک کے اہم ستون کے کارکنوںکے علاج معالجے میں سہولت فراہم کرسکیں گے۔ اس موقع پر ممبر گورننگ باڈی اسماعیل جھکڑ، سینئر صحافی خاور نعیم ہاشمی، شفقت میاں، امتیاز راشد، حامد ریاض ڈوگر، علامہ صدیق اظہر، میاں عامر جمیل اور دیگر بھی موجود تھے۔
Home / City News / لاہور پریس کلب کے ممبران، سٹاف اور ان کی فیملیز کے مفت علاج معالجے کے لئے بلقیس سرور فاﺅنڈیشن ہسپتال سے معاہدہ
Tags city news
Check Also
حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ
حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …