لاہور پریس کلب اوریونیک گروپ کے درمیان ممبران کے بچوں کوفیس میں پچاس فیصد ڈسکاﺅنٹ کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر محمد شہبازمیاں نے کہاہے کہ منتخب گورننگ باڈی نے ممبران اور ان کی فیملیز کو زیادہ سے زیادہ سہولیات مہیا کرنے کا وعدہ پورا کر دکھایا ہے جس میں تعلیم کو اولین ترجیح دی گئی ہے اور اس سلسلہ میں اس سال متعدد نجی تعلیمی اداروں میں داخلے کے لئے فیسوں میںرعائت کے معاہدات کئے گئے ہیںاور آ ج یونیک گروپ کے ساتھ بھی معاہدہ طے پاگیاہے جس کے مطابق یونیک سکول، یونیک کالجز اور یونیک اکیڈمی کی تمام برانچز میں بچوں کو فیس میں پچاس فیصدرعائیت دی جائے گی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیک گروپ کے ریکٹر پروفیسر امجد علی خان نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ صحافی برادری کے بچے معیاری تعلیم حاصل کریں تاکہ وہ مستقبل کے چیلنجز کا سامنہ کرسکیں۔ اس موقع پر ممبران گورننگ باڈی اسماعیل جھکڑ، جواد رضوی، فرقان الٰہی ، سینئرصحافی نعیم خان نیازی اور دیگر بھی موجود تھے۔
Home / Pakistan / لاہور پریس کلب اوریونیک گروپ کے درمیان ممبران کے بچوں کوفیس میں پچاس فیصد ڈسکاﺅنٹ کا معاہدہ
Tags city news
Check Also
حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ
حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …