Breaking News
Home / Pakistan / جنرل راحیل شریف نے بحیثیت چیف آف آرمی سٹاف ملک کی بہترین خدمت کی،وزیراعظم محمد نوازشریف

جنرل راحیل شریف نے بحیثیت چیف آف آرمی سٹاف ملک کی بہترین خدمت کی،وزیراعظم محمد نوازشریف

جنرل راحیل شریف نے بحیثیت چیف آف آرمی سٹاف ملک کی بہترین خدمت کی،انہوں نے ثابت کیا کہ وہ بہترین سپہ سالار اور اپنی جنریشن کے بہترین فوجی رہنماﺅں میں شامل ہیں،ان کی قیادت میں پاکستان کی مسلح افواج نے نہ صرف بیرونی خطرات کا مقابلہ کیا بلکہ دہشتگردی کی لعنت کا خاتمہ کیا،ہم نے متعدد سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کیا،مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آج کا پاکستان 2013ءکے پاکستان سے کہیں زیادہ محفوظ اور مضبوط ہے،
nr1وزیراعظم محمد نوازشریف کا جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں دیے گئے الوداعی عشائیہ سے خطاب
اسلام آباد ۔ 24 نومبر ، وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے ثابت کیا ہے کہ وہ بہترین سپہ سالار ہیں جن کا تعلق اس خاندان سے ہے جسے بہادری اور ہیرو کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔ جمعرات کو یہاں بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے اعزاز میں دیے گئے الوداعی عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جنرل راحیل شریف کا خاندان قوم کی خدمت کرنے اور فرض کی ادائیگی کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے کی روایات سے جانا جاتا ہے۔ میجر عزیز بھٹی شہید اور میجر شبیر شریف شہید کی شہادت اور انہیں نشان حیدر عطاءکیا جانا اس خاندان کا منفرد اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن کیلئے فرض شناسی اور اعلیٰ لگن اور کمٹمنٹ جنرل راحیل کی شخصیت اور کیریئرکا مظہر ہے جو وہ پاکستان ملٹری اکیڈمی میں 54 ویں لانگ کورس میں شمولیت کے بعد سے اب تک کرتے آئے ہیں۔ ایک جوان اور بے لوث اور شاندار کیڈٹ آفیسر سے چیف آف آرمی سٹاف تک کا سفر پیشہ وارانہ صلاحیت اور ایکسیلینس کا طرہ امتیاز ہے۔ بحیثیت ایڈجوٹینٹ اور بعدازاں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈانٹ اور گیارہویں انفنٹری ڈویژن کے جی او سی کی حیثیت سے جنرل راحیل شریف نے اپنی ذمہ داریاں احسن طور پر سرانجام دیں۔ گوجرانوالہ کے کورکمانڈر اور پاک فوج میں انسپکٹر جنرل فار ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن کی بدولت وہ بری فوج کے سربراہ کی ذمہ داریوں کیلئے تیار ہوئے۔ تین سال قبل جنرل راحیل شریف کو بے مثال دفاعی صلاحیتوں، قائدانہ خصوصیات اور ان کی دیانتداری کے باعث اس عہدے پر فائز کیا گیا۔ جنہوں نے بحیثیت چیف آف آرمی سٹاف ہمارے ملک کی بہترین خدمت کی اور ثابت کیا کہ بلاشبہ وہ اپنی جنریشن کے بہترین فوجی رہنماﺅں میں شامل ہیں۔ ان کی قیادت کے تحت پاکستان کی مسلح افواج نے نہ صرف بیرونی خطرات کا مقابلہ کیا بلکہ دہشتگردی کی لعنت کا خاتمہ کیا۔ ہم نے کامیابی سے ریاست کی رٹ قائم کی اور وطن عزیز کے چپے چپے کا دفاع کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کو آپریشن ضرب عضب پر یقینی طور پر فخر ہے جسے دنیا میں دہشتگردی کے خلاف انتہائی جامع، پائیدار اور کامیاب قرار دیا جاتا ہے اور ساری دنیا دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے ہمارے ٹھوس عزم اور کمٹمنٹ سے آگاہ ہے۔ ہم نے وہ کچھ حاصل کیا جسے زیادہ وسائل رکھنے والے ممالک طویل عرصے سے حاصل نہ کرسکے۔ وزیزاعظم نوازشریف نے جنرل راحیل شریف کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے صف اول سے قیادت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے متعدد سیکورٹی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کیا اورمجھے یہ کہتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ آج کا پاکستان 2013ءکے پاکستان سے کہیں زیادہ محفوظ اور مضبوط ہے۔ وزیراعظم نے جنرل راحیل شریف اور ان کے خاندان کیلئے پائیدار خوشیوں اور خوشحالی کیلئے دعا کی اور ان کی مستقبل کی کامیابیوں کے لئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *