لاہور(پ ر)ترجمان حکومت پنجاب سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صحافی کالونی میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل برائے کار لانے کے احکامات دیئے ہیں،صحافیوں کے حقوق کا تحفظ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، صحافی کالونی ایف بلاک کے فارم کی فائل بھی ڈی جی پی آر میں واقع پنجاب جرنلسٹس ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن کے دفتر میں جمع ہوں گے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے لاہور پریس کلب کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر پریس کلب محمد شہباز میاں، نائب صدر عبدالمجید ساجد،سیکرٹری شاداب ریاض، خزانچی ظہیر احمد بابر، ممبران گورننگ باڈی جواد رضوی، اظہر مقبول، شیر افضل بٹ، پنجاب جرنلسٹ ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن کے ایڈمنسٹریٹر کرنل اطہر ناصرسمیت سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ صدر پریس کلب محمد شہباز میاں نے کہا کہ صحافی کالونی اور صحافیوں کے مسائل کے حل میں زعیم قادری کا مثبت اور بڑا کردار ہے جس طرح دلچسپی لیکر صحافی کالونی خصوصاً ایف بلاک کے مسائل حل کروائے ہیں جو انکی صحافی دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا نئے ممبران کےلئے جرنلسٹ کالونی فیز IIکی منظوری پر خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔ ترجمان پنجاب حکومت سید زعیم قادری نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت کے مطابق صحافیوں کو اپنی چھت کی فراہمی کیلئے صحافی کالونی فیزII کیلئے فیروز پور روڈ پر جگہ کی نشاندہی کیلئے محکمہ ریونیو کو احکامات دے دیئے گئے ہیں، ویج ایوارڈ پر عمل درآمد کیلئے بھی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ، انہوں نے کہا کہ صحافی کالونی کے بی بلاک کے حوالے سے مثبت پیشرفت ہوئی ہے اور آئندہ چند روز میں کلیئر پلاٹس کے قبضے صحافیوں کو دے دیئے جائیں گے۔ جبکہ کالونی کی شفٹنگ اور ٹرانسفر پالیسی بھی مرتب کی جارہی ہے۔ اس موقع پر زعیم قادری نے ایف بلاک کے ممبران میں فارم بھی تقسیم کئے۔ پریس کلب کے صدر محمد شہباز میاں نے پروگرام کے اختتام پر معزز مہمان زعیم قادری اور کرنل اطہر ناصر کی کلب آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈ اور پھول پیش کئے ۔
Home / City News / نئے ممبران کےلئے صحافی کالونی فیزٹو کا اعلان، ایف بلاک کا دیرینہ مسئلہ حل کر دیا ۔زعیم قادری
Tags city news
Check Also
حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ
حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …