Breaking News
Home / Pakistan / بھارت مقبوضہ کشمیر میں بین الاقوامی قوانین کا اطلاق نہیں کر رہا ہے,صدر آزاد جموں و کشمیر مسعود خان

بھارت مقبوضہ کشمیر میں بین الاقوامی قوانین کا اطلاق نہیں کر رہا ہے,صدر آزاد جموں و کشمیر مسعود خان

صدر آزاد جموں و کشمیر مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر اس وقت نازک دور سے گزر رہا ہے ، بھارتی فوج نے lpc1بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جولائی سے اب تک سینکڑوں کشمیریوں کوشہید کیا ہے ، 980 بچوں اور بچیوں کو بصارت سے محروم کر دیا گیا ہے جبکہ17 ہزار سے زائد شدید زخمی ہیں ، بھارت مقبوضہ کشمیر میں بین الاقوامی قوانین کا اطلاق نہیں کر رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لاہور پریس کلب کے صدر محمد شہباز میاں، سیکرٹری شاداب ریاض، ممبران گورننگ باڈی اسماعیل جھکڑ ، اظہر مقبول اور سینئر صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ صدر پریس کلب محمد شہباز میاں اور سیکرٹری شاداب ریاض نے پروگرام میں معزز مہمان کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ مسعود خان نے عالمی برادی میں بطور سفارتکار پاکستان کی نمائندگی کی ہے اور ہم اب یہ امید کرتے ہیں انکے دور میں مسئلہ کشمیر حل کی طرف بڑھے گا۔ صدر آزاد جموں و کشمیر مسعود خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنے کالے قوانین کے تحت مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کر رہا ہے ، عالمی میڈیا اور سول سوسائٹی کی زمہ داری ہے کہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل اور مظلوم کشمیریوں کو حق خودارادیت دلوانے کیلئے کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی برادری نے غیر ذمہ دار اور بے حسی کا رویہ اپنایا ہوا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام ہندوستان سے نفرت کرتے ہیں ، ہندوستان کشمیریوں کی نسل کشی بند کرے ، اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خودارادریت دلوانے کیلئے اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کروائے اور بین الاقوامی برادری کشمیری عوام کی داخلی، سفارتی اورعملی مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سول آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو کہ بین الاقوامی اصولوں کے خلاف ہے اقوام متحدہ کو اس معاملے پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت دو میگا پراجیکٹ پر کام کررہی ہے جو کہ پاک چائنہ اکنامک کاریڈور کا حصہ ہیں، آزاد کشمیر حکومت تعلیم اور صحت کے شعبوں میں پنجاب حکومت کے تجربے سے استعفادہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری میں تنہا نہیں ہے ، مقبوضہ کشمیر میں کوئی دہشت گرد تنظیم کام نہیں کر رہی زرائع ابلاغ کو بھارت کے اس منفی پراپیگنڈہ کو ختم کرنا چاہئے۔ پریس کلب کے صدر محمد شہباز میاں نے پروگرام کے اختتام پر معزز مہمان کی کلب آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈ اور پھول پیش کئے۔ صدر آزاد کشمیر مسعود خان نے پریس کلب میں لگے کتاب میلہ کا دورہ بھی کیا

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *