Breaking News
Home / Pakistan / صدر مملکت ممنون حسین سے وزیراعظم محمد نواز شریف کی ملاقات،

صدر مملکت ممنون حسین سے وزیراعظم محمد نواز شریف کی ملاقات،

ملک کی مجموعی صورت حال اور اہم قومی امور پر با ت چیت
حکومت ترقیاتی ایجنڈے سے اپنی توجہ نہیں ہٹائے گی، ملک کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری کے لئے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے لئے تندہی سے کام جاری رہے گا ،ملاقات میں گفتگو
اسلام آباد ۔ 09 نومبر، صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ترقیاتی ایجنڈے سے اپنی توجہ نہیں ہٹائے گی اور ملک کی ترقی اور عوام کے معیار زندگی میں بہتری کے لئے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے لئے تندہی سے کام کرتی رہے گی۔ انہوں نے یہ بات بدھ کو ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات میں کہی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی صدر مملکت سے ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماو¿ں نے ملک کی مجموعی صورت حال اور اہم قومی امور پر با ت چیت کی۔ ایوان صدر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں پاک چین اقتصادی راہداری، توانائی کے منصوبے، امن و امان ، لائن آف کنٹرول اور مقبوضہ کشمیر کی ورکنگ باونڈری پر پیدا ہونے والی صورت حال سمیت تمام امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرا عظم نے صدر مملکت کو حکومت کی جانب سے اقتصادی اور عوامی فلاح و بہبود کے ضمن میں کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ صدر مملکت نے حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان پالیسیوں کی وجہ سے قومی معیشت مضبوط ہوئی ہے اور اس کے اثرات عام آدمی تک پہنچ رہے ہیں۔ صدر مملکت نے پاکستان کی اقتصادی صورت حال کی بہتری کے متعلق بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صدر مملکت اور وزیراعظم نے پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لئے مفید ثابت ہو گا۔ دونوں رہنماو¿ں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے عظیم الشان منصوبہ سے تمام صوبوں اور خطوں کو یکساں فوائد حاصل ہوں گے۔ دونوں رہنماو¿ں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ سی پیک منصوبے کے تحت توانائی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے ملک میں 2018 تک لوڈ شیڈنگ کاخاتمہ ہو جائے گا۔ صدر مملکت اور وزیر اعظم نے آپریشن ضرب عضب کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ آپریشن جاری رہے گا۔ دونوں رہنماو¿ں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نمٹنے کے لئے مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کے تمام حصوں میں مکمل امن کی بحالی کے لئے یہ آپریشن جاری رہے گا۔ اس موقع پر خطے کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا اور دونوں رہنماوں نے خطے میں پڑوسی ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔ملاقات میں دونوں رہنماﺅں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔انھوں نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *