Breaking News
Home / City News / , ,لاہور پریس کلب ایف بلاک کے ممبران میں فارم کی تقسیم  

, ,لاہور پریس کلب ایف بلاک کے ممبران میں فارم کی تقسیم  

lp2لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی کی جانب سے ایف بلاک کے 295 ممبران میں پنجاب جرنلسٹس ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن کی طرف سے جاری کردہ فارم دوسرے روز بھی تقسیم کئے گئے ۔ آج بروز بدھ تقسیم کے دوسرے مرحلہ میں روزنامہ نوائے وقت، دی نیشن، وقت ٹی وی، روزنامہ اوصاف اور اے پی پی کے ایف بلاک کے معزز ممبران میں فارم تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر صدر پریس کلب محمد شہباز میاں، نائب صدر عبدالمجید ساجد، سیکرٹری شاداب ریاض، خزانچی ظہیر بابر، ممبران گورننگ باڈی جواد رضوی، شیر افضل بٹ، سینئر صحافی اور پروگریسو پینل کے چیئرمین معین اظہر، خاور نعیم ہاشمی، سید شعیب الدین، اسلم چوہدری، شریف کیانی، سیف اللہ سپرا،آصف بٹ، احسان شوکت اور دیگر بھی موجود تھے۔ فارم وصول کرنے کے بعد معزز ممبران 100 روپے کے سٹامپ پیپر پر بیان حلفی ، شناختی کارڈ کی کاپی اور50 ہزار رپے کا بینک ڈرافٹ/ پے آرڈر بنام پنجاب جرنلسٹس ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن بنوا کر 14 نومبر، بروز پیر سے 19 نومبر بروز ہفتہ تک ڈی جی پی آر آفس میں جمع کرائیں گے۔ ایف بلا ک کے ممبران میں فارم کی تقسیم روزانہ تین بجے سے پانچ بجے تک کلب آفس میں ہورہی ہے اور مرحلہ وار مختلف اداروں کے معزز ممبران کو ایک روز قبل کلب آفس سے ٹیلیفون کرکے مطلع کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر صدر پریس کلب محمد شہباز میاں نے کہا کہ ایف بلاک لاہور پریس کلب کے 295 ممبران اور انکے اہل خانہ کا ایک دیرینہ خواب تھا جو اب حقیقت میں تبدیل ہو رہا ہے، مو جودہ گورننگ باڈی نے ایف بلاک کا اپنا انتخابی وعدہ پورا کردیا ہے جبکہ اے، بی اور سی بلاکس کے متاثرین ممبران کو بھی جلد خوشخبری دی جائے گی۔ اس موقع پرممبران کا منہ میٹھا کرایا گیا۔ کل مورخہ 10 نومبر بروز جمعرات تین بجے سے پانچ بجے تک دنیا ٹی وی، روزنامہ دنیا، روزنامہ خبریں، چینل 5 ، فرنٹیر پوسٹ اور مشرق کے ممبران میں ایف بلاک کے فارم تقسیم کئے جائیں گے۔ 

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *