Breaking News
Home / City News / جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو ڈاکٹر عشرت العباد کی جگہ گورنر سندھ مقرر کردیا گیا۔

جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو ڈاکٹر عشرت العباد کی جگہ گورنر سندھ مقرر کردیا گیا۔

کراچی: جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کو ڈاکٹر عشرت العباد کی جگہ گورنر سندھ مقرر کردیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ وفاقی حکومت کی جانب سے کیا گیا، تاہم اس کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔دوسری جانب گورنر آفس نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔

جسٹس سعید الزماں صدیقی سابق چیف جسٹس آف پاکستان اور سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی رہ چکے ہیں۔وہ 2008 میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر صدارتی امیدوار تھے۔جسٹس سعید الزمان صدیقی نے جنرل (ر) پرویز مشرف کے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کیا تھا.دوسری جانب سب سے طویل عرصہ تک گورنر شپ کا اعزاز رکھنے والے ڈاکٹر عشرت العباد خان 27 دسمبر 2002 سے اب تک گورنر سندھ کے عہدے پر فائض رہے۔سابق فوجی حکمراں پرویز مشرف نے ڈاکٹر عشرت العباد کو صوبہ سندھ کے گورنر کے طور پرنامزد کیا تھا۔2 مارچ 1963 کو کراچی میں پیدا ہونے والے ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پاکستان کے کم عمر ترین عمر گورنر کا اعزاز حاصل کیا۔عشرت العباد نے ساڑھے 5 سال سابق صدر پرویز مشرف کے دور حکومت میں اور ساڑھے چار سال سابق صدر آصف علی زرداری کے دور حکومت میں گزارے۔یاد رہے کہ 1992 میں نواز شریف کی حکومت کے دوران کراچی میں ہونے والے آپریشن کے بعد وہ برطانیہ چلے گئے تھے اور طویل عرصے تک برطانیہ میں خود ساختہ جلا وطنی اختیار رکھی تھی۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *