پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے آپریشن میں دو بمباروں سمیت تین دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے اور 250 پولیس اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا گیا۔ حملے میں 60 اہلکار شہید اور 117 زخمی ہو گئے۔کوئٹہ: پولیس ٹریننگ کالج کو دہشتگرد حملے کے بعد کلیئر کرا لیا گیا۔ ہاسٹل میں شدید فائرنگ اور زور دار دھماکے ہوئے۔ پاک فوج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کامیاب آپریشن کر کے 250 سے زائد اہلکاروں کو بازیاب کرا لیا۔ حملے میں 60 اہلکار شہید اور 117 زخمی ہو گئے۔ شہید اہلکاروں کی میتیں نماز جنازہ کی ادائیگی کے لیے ہسپتال سے پولیس لائن منتقل کر دی گئیں ہیں ۔ ہولناک دہشت گردی پر کوئٹہ سمیت ملک بھر کی فضا سوگوار ہے ۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق تین دہشت گردوں نے رات کے وقت پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ کیا۔ دہشتگردوں نے فائرنگ کر کے واچ ٹاور پر موجود اہلکار کو شہید کیا اور پھر ہاسٹل میں موجود اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا۔ اطلاع ملتے ہی پاک فوج کی اسپیشل ٹیم، ایف سی اور اے ٹی ایف اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کیا۔ پاک فوج اور ایف سی کمانڈوز کی کارروائی میں ایک بمبار مارا گیا جبکہ دو نے خود کو دھماکوں سے اڑا لیا۔ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹرز سے فضائی نگرانی بھی کی گئی۔ دہشتگردوں کے حملے میں درجنوں اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ڈاکٹروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں۔ اس دوران آپریشن بھی جاری رہا اور فورسز نے تقریباً تین گھنٹے میں عمارت کو کلیئر کرا لیا۔ آپریشن مکمل ہونے کے بعد آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور دہشت گردوں کو افغانستان سے ہدایات مل رہی تھیں جبکہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی العالمی سے تھا۔ وزیرداخلہ بلوچستان نے حملے کے وقت ہاسٹل میں سات سو پولیس اہلکاروں کی موجودگی کی تصدیق کی اور فورسز کے بروقت اور موثر آپریشن کو قابل تعریف قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا فورسز کی بروقت کارروائی نے دہشتگردوں کو محدود رکھا۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ حملے میں ملوث دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت ہو گئی، خودکش بمبار کی عمر 12 سال کے قریب ہے۔
Tags current affairs quita aattack
Check Also
حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ
حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …