Breaking News
Home / City News / اگر عمران خان کے پاس سیاسی طاقت ہے تو وہ اسلام آباد کے تاجروں کو شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی کال دیں,وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

اگر عمران خان کے پاس سیاسی طاقت ہے تو وہ اسلام آباد کے تاجروں کو شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی کال دیں,وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن کی لاہور پریس کلب آمد
 
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا کے کہ اگر عمران خان کے پاس سیاسی طاقت ہے تو وہ اسلام آباد کے تاجروں کو شٹر ڈاﺅن ہڑتال کی کال دیں یا پہیہ جام ہڑتال کریں کسی شہر کو بند کرنا غیر جمہوری عمل ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے گلگت بلتستان کےلئے 72 بلین کی سکیموں کی منظوری دی ہے۔ماضی کی حکومتوں نے گلگت کی عوام کا پیسہ کرپشن کی نذر کردیا۔چھوٹے صوبے پنجاب کو ٹارگٹ کرنا بند کریں،گلگت بلتستان کے ہسپتال پنجاب کی مدد سے چل رہے ہیں، وہ لاہور پریس کلب کے پروگرام “میٹ دی پریس ©”میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ لاہور پریس کلب آمد پر صدر پریس کلب محمد شہباز میاں اور سیکرٹری شاداب ریاض نے ان کا استقبال کیا۔ صدر پریس کلب محمد شہباز میاں نے کلب آمدپر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جغرافیائی لحاظ سے گلگت بلتستان کی بہت اہمیت ہے یہ چار ایٹمی طاقتوں کے وسط میں ہے جبکہ اسکا سی پیک منصوبے میں اہم کردار ہے ، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان قدرتی نعمتوں سے مالامال ہے اور یہاں ٹورازم کے شعبے میں ترقی کے بہت مواقع ہیں، انہوں نے کہا کہ گلگت ہو یا پنجاب یہ پاکستان کی اکائیاں ہیں اور ہمیں متحد ہوکر پاکستان کی ترقی کیلئے کام کرنا ہوگا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جن صوبوں میں منفی سیاست ہو ئی وہ پیچھے رہ گئے ہیں۔ہمارا صوبہ سی پیک کا سب سے اہم فریق ہے اس منصوبے سے یہاں کی عوام کی تقدیر بدل جائے گی ، اس منصوبے کی 430 کلو میٹر سڑکیں ہمارے صوبے میں ہیں ۔بھاشا ڈیم کےلئے زمین مکمل طور پر خرید لی گئی ہے جس میں ٹرانسپیریسی کیلئے سٹیلائٹ مانیٹرنگ سسٹم کو استعمال کیا گیا ہے۔بنچی ہائیڈور پاور پلانٹ ایک میگا منصوبہ ہے جب یہ دونوں میگا منصوبے مکمل ہونگے تو پاکستان سے توانائی بحران کا مکمل خاتمہ ہوگا۔ صوبے سرمایہ کاری کیلئے قانون سازی کی جا رہی ہے جبکہ سیاحت اور معدنیات میں سرما یہ کاری کیلئے 24 گھنٹوں میں این او سی جاری کیا جائے گا جبکہ پانچ سال تک ٹیکس میں بھی چھوٹ ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا گلگت بلتستان کی عوام پنجاب حکومت کی بے حد مشکور ہے ہماری تعلیم اور صحت کے شعبے پنجاب کی مدد سے چل رہے ہیں ۔ پنجاب حکومت کے تعاون سے 35 کروڑ روپے کی لاگت سے انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا ہے جبکہ پنجاب حکومت نے 22 کروڑ کی لاگت سے پہلی ایم آر آئی مشین بھی گلگت بلتستان کیلئے خریدی ہے۔ دہشتگردی کی جنگ میں ہماری عوام نے 65فیصد قربانیاں دی ہیں۔کشمیر میں سب سے زیادہ قربانی ہمارے عوام نے دی ہے ۔کشمیر کی آزادی کی تحریک فیصلہ کن موڑ میں داخل ہو چکی ہے ،اب مودی حکومت دنیا کو زیادہ دیر تک بیوقوف نہیں بنا سکتی۔کشمیریوں کی ہر سطح پر سپورٹ جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر صدر پریس کلب محمد شہباز میاں، نائب صدر عبدالمجید ساجد، سیکرٹری شاداب ریاض، خزانچی ظہیر احمد بابر، ممبران گورننگ باڈی فرقان الٰہی،شیر افضل بٹ، اظہر مقبول اور عمران شیخ بھی شریک تھے۔ پروگرام کے اختتام پر صدر پریس کلب محمد شہباز میاں نے معزز مہمان کو کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈ اور پھول پیش کئے۔
شاداب ریاض

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *