Breaking News
Home / Sports / شاہد آفریدی میرا جونیئر ہے لیکن بڑے ہونے کے ناطے اسے معاف کرتا ہوں، میانداد

شاہد آفریدی میرا جونیئر ہے لیکن بڑے ہونے کے ناطے اسے معاف کرتا ہوں، میانداد

شاہد آفریدی کی طرف سے یہ بیان بھی سامنے آیا تھا کہ انھیں میانداد سے متعلق اپنے بیان پر افسوس ہے لیکن “برداشت بھی کوئی حد ہوتی ہے۔”پاکستان کے سابق مایہ ناز بلے باز جاوید میانداد نے کہا ہے کہ وہ اپنے متعلق دیے گئے شاہدی آفریدی کے بیان پر انھیں “معاف” کرتے ہیں۔گزشتہ ہفتے جاوید میانداد کی طرف سے اس بیان پر کہ آفریدی “پیسوں کے لیے الوداعی میچ کھیلنا چاہتے ہیں،” شاہد آفریدی نے سابق بلے باز کو تنقید کا نشانہ بنا ہوئے کہا تھا کہ “پیسہ ہمیشہ میانداد کا مسئلہ رہا ہے۔”

اس بیان کے سامنے آتے ہی میانداد نے آفریدی کو شدید سخت سست سنائیں اور ان پر میچ فکسنگ کا الزام عائد کیا۔دونوں کے درمیان یہ لفظی جنگ دو روز تک ذرائع ابلاغ کا موضوع بنی رہی اور منگل کو میانداد کی طرف سے یہ بیان سامنے آیا کہ “شاہد آفریدی کے بیان سے ان کی دلآزاری ہوئی لیکن وہ ان کے لیے دعا گو ہیں اور بڑے ہونے کے ناطے وہ انھیں معاف کرتے ہیں۔”قبل ازیں سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے ان دونوں کرکٹرز میں “مناسب انداز میں تصفیہ” کروانے کا مطالبہ کیا تھا۔منگل کو ٹوئٹر پر اپنے پیغامات میں سابق فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے دونوں سابقہ کپتانوں کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ دونوں کے درمیاں مناسب صلح و صفائی کروائی جائے نا کہ غیر ضروری افراتفری میں پڑا جائے۔شاہد آفریدی کی طرف سے یہ بیان بھی سامنے آیا تھا کہ انھیں میانداد سے متعلق اپنے بیان پر افسوس ہے لیکن “برداشت بھی کوئی حد ہوتی ہے۔”

36 سالہ شاہد آفریدی نے گزشتہ سال کرکٹ کے عالمی کپ کے بعد 50 اوورز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی جب کہ انھوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ رواں سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد اس فارمیٹ سے بھی ریٹائر ہو جائیں گے۔لیکن ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں ناقص ترین کارکردگی کے بعد انھوں نے اپنے اعلان کے برعکس یہ کہا کہ فی الحال کرکٹ چھوڑنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں۔انھوں نے 398 ایک روزہ بین الاقوامی میچز جب کہ 98 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل رکھے ہیں۔

جاوید میانداد نے 1996ء کے کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد کھیل سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔

About Daily City Press

Check Also

فرسٹ بسمہ اللہ نیشنل جونیئر اسکوائش چیمپین شپ 22 تا 26 مئی 2024 سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جائے گی

فرسٹ بسمہ اللہ نیشنل جونیئر اسکوائش چیمپین شپ 22 تا 26 مئی 2024 سپورٹس کمپلیکس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *