Breaking News
Home / City News / 2017 کے اختتام تک توانائی بحران کا خاتمہ ہوجاے گا

2017 کے اختتام تک توانائی بحران کا خاتمہ ہوجاے گا

توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے کوششیں بارآور ثابت ہو رہی ہیں ، بجلی کارخانے لگانے کیلئے انتہائی محنت سے کام لیا گیا ہے :وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور ,وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2017ء کے اختتام تک توانائی کے متعدد منصوبے مکمل ہوجائیں گے ، ملک سے نہ صرف بلکہ سستی بجلی عوام کو ملے گی ۔ لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں توانائی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں توانائی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ توانائی بحران پر قابو پانے کے لئے حکومتی کاوشیں بارآور ثابت ہورہی ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے کارخانے لگانے کیلئے بے پناہ محنت سے کام کیا گیا ہے ان منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا ہوں گی ۔ چیئرمین واپڈا نے وزیر اعلیٰ کو ہائیڈرو پراجیکٹس پر پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا ۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *