پاکستان پولیس نے دہشت گردی کے خلاف بھرپور خدمات سرانجام دی ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پولیس نے ملک کے امن و امان کےلئے بے شمار قربانیاں دیں، پولیس کی بروقت کارروائیوں سے عوام بہت سے دہشتگرد واقعات سے محفوظ رہے، شہید پولیس افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین اور سڑکوں کے ناموں کو ان سے منسوب کرنا چاہئے، تربیت حاصل کرنے والے نوجوان پاکستان کو پرامن اور محفوظ ملک بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کا پنجاب پولیس کے میڈیاافسران کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب
اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہپاکستان پولیس نے دہشت گردی کے خلاف بھرپور خدمات سرانجام دی ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پولیس نے ملک کے امن و امان کےلئے بے شمار قربانیاں دیں، پولیس کی بروقت کارروائیوں سے عوام بہت سے دہشتگرد واقعات سے محفوظ رہے، شہید پولیس افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین اور سڑکوں کے ناموں کو ان سے منسوب کرنا چاہئے، تربیت حاصل کرنے والے نوجوان پاکستان کو پرامن اور محفوظ ملک بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ وہ ہفتہ کو پاکستان پیس کلیکٹیو کے زیر اہتمام پنجاب پولیس کے میڈیا سے متعلق افسران کی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی پنجاب ذوالفقار اور وزارت اطلاعات کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت پورے ملک کی پولیس کی ملک کیلئے گرانقدر خدمات ہیں، یہ حقیقت ہے کہ پولیس نے دہشت گردی کے خلاف بھرپور خدمات سرانجام دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جب سے دہشت گردی کا شکار ہوا اس سے پہلے اس ملک میں معمول کے فرائض تھے لیکن دہشت گردی کے بعد پولیس کے کندھوں پر اضافی ذمہ داریاں آئیں اور اس کیلئے ان کے پاس تربیت، وسائل اور تجربہ بھی نہیں تھا لیکن اس کے باوجود ہمارے نوجوانوں نے دہشت گردی کا بھرپور مقابلہ کیا اور جان کی قربانیاں بھی دیں ، پوری قوم ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ اور روک تھام کیلئے پولیس فورس ہمیشہ چوکنا رہتی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سیکٹروں اور سڑکوں کے نام کو شہید پولیس اہلکاروں کے ناموں سے منسوب کرنا چاہئے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے عوام کے ذہنوں میں پولیس کے حوالہ سے جو تاثر پایا جاتا ہے اس کو بھی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور دیگر اداروں نے جو قربانیاں ملک کیلئے دی ہیں ان کو تسلیم کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کامیاب ریاست کیلئے ضروری ہے کہ عوام اور اداروں کے مابین خوشگوار رابطے قائم ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ لوگ اپنے فرائض کو احسن طریقہ سے نبھائیں گے اور اس ملک کا اچھا چہرہ بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے جملوں کی ترتیب اور بیان سے آپ کے ادارے کا اخلاق اور تربیت سامنے آئے گی۔ بعد میں وفاقی وزیر نے تربیتی ورکشاپ کے شرکاءمیں اسناد تقسیم کئے۔
Home / City News / پولیس نے دہشت گردی کے خلاف بھرپور خدمات سرانجام دی ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،پرویز رشید
Tags city news Lahore police
Check Also
حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ
حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …