Breaking News
Home / Pakistan / وزیراعظم محمد نوازشریف کی چینی ہم منصب سے ملاقات

وزیراعظم محمد نوازشریف کی چینی ہم منصب سے ملاقات

وزیراعظم محمد نوازشریف کی چینی ہم منصب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات
چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو گا اور ہر فورم پر پاکستان کیلئے آواز اٹھائیں گے، ہم کشمیر کے بارے میں پاکستان کے موقف کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں، امید ہے بین الاقوامی برادری کشمیر کے بارے میں پاکستان کے موقف کو بہتر طور پر سمجھے گی، ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری میں تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، پاکستان دہشت گردی کا خود شکار ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان صورتحال کشیدہ نہیں ہو گی،چینی وزیراعظم لی کی چیانگ
مقبوضہ جموں و کشمیر میں کئے جانے والے مظالم پر چین کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان علاقائی امن و استحکام کیلئے پرعزم ہے، ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، ہم نے پاکستان سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو تباہ کیا ہے، ہمسایوں کے ساتھ امن ہمارے وژن کا حصہ ہے، وزیراعظم محمد نوازشریف
نیویارک ۔ 21 ستمبر،وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ پاک چین تعلقات سیاسی سے اقتصادی نوعیت کے روابط کی صورت میں ایک مختلف مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں جو پاکستان کیلئے انتہائی خوشی کا باعث امر ہے جبکہ چینی وزیراعظم نے دو ٹوک طور پر کہا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو گا اور ہر فورم پر پاکستان کیلئے آواز اٹھائیں گے، ہم کشمیر کے بارے میں پاکستان کے موقف کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں، امید ہے بین الاقوامی برادری کشمیر کے بارے میں پاکستان کے موقف کو بہتر طور پر سمجھے گی، ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری میں تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ دونوں رہنماﺅں نے ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71 ویں اجلاس کے موقع پر بدھ کو یہاں ملاقات کے دوران کیا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی اور خارجہ سیکرٹری اعزاز احمد چوہدری اور دیگر نے وزیراعظم کی معاونت کی۔ دونوں رہنماﺅں نے پاکستان اور چین کی طرف سے اپنے عوام اور خطے کیلئے امن و ترقی کے مشترکہ وژن پر مبنی گہرے روابط کیلئے کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر چینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہو گا، ہم پاکستان کی حمایت کرتے ہیں اور ہم ہر فورم پر پاکستان کیلئے آواز اٹھائیں گے۔ ہم پاکستان میں چینی اہلکاروں کے تحفظ اور سلامتی کیلئے خطیر وسائل کی سرمایہ کاری کرنے پر وزیراعظم محمد نوازشریف کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کشمیر کے بارے میں پاکستان کے موقف کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔ چینی وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا خود شکار ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان صورتحال کشیدہ نہیں ہو گی۔ چینی وزیراعظم نے کہا کہ ہم یہ بھی امید رکھتے ہیں کہ بین الاقوامی برادری کشمیر کے بارے میں پاکستان کے موقف کو بہتر طور پر سمجھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری میں تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف نے پاک چین تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کئے جانے والے مظالم پر چین کے بیان کا خیر مقدم کیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کیلئے پرعزم ہے، ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، ہم نے پاکستان سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو تباہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمسایوں کے ساتھ امن ہمارے وژن کا حصہ ہے۔ وزیراعظم نوازشریف نے حالیہ سیلاب کے باعث چین میں ہونے والی اموات پر چینی ہم منصب سے تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ چین میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات ہمارے لئے باعث تشویش ہوتے ہیں۔ پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات سیاسی سے اقتصادی نوعیت کے مختلف مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں جو پاکستان کیلئے بہت زیادہ خوشی کا باعث امر ہے۔ چینی وزیراعظم نے یاد دلایا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی طرف سے نامزد وزیراعظم کی حیثیت سے ملاقات کر کے انتہائی خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا جب وزیراعظم لی کی چیانگ پاکستان میں تھے۔ چینی وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین تعلقات اٹوٹ ہیں۔ انہوں نے وزیراعظم محمد نوازشریف کی طرف سے جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کر لی۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *