پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارکسی لیڈر کی سالگرہ یتیم بچوں کے ساتھ منائی گئی
لاہور۔پاکستان پیپلز پارٹی آج بھی اس لحاظ سے خوش قسمت ترین جماعت ہے کہ اسے ہمیشہ مخلص کارکن دستیاب رہے ہیں ۔ ورنہ مفادت کے گھوڑئے پر سوار طالع آزماوں کے نذدیک وفا اور محبت کی باتیں کیا معنی رکھتی ہیں ۔لاہور سے پاکستان پیپلز پارٹی کے واحد امیدوار جس نے اپنے ہی بل بوتے پر الیکشن لڑا (ہار جیت زیر بحث نہیں) اور دنیا بھر کو ایک مثبت پیغام دیا کہ پی پی پی بے یار و مد گار نہیں ،بیرسٹر
عامر حسین پاکستان پیپلز پارٹی کا ایسا اثاثہ ہیں جس پر بلاول بھٹو زداری کو نہ صرف ناز ہے بلکہ اعتماد بھی کرتے ہیں جس کی ایک مثال ان کی 28 ویں سالگرہ کی تقریبات جسے منانے کے لئے انہوں نے لاہور کے دارالشقت(یتیم خانہ) کو منتخب کرتے ہوئے بیرسٹر عامر حسین کو اس پیغام کے ساتھ ”کہ ان کی سالگرہ ان کے ساتھ منائی جائے جن میں قدر مشرک والدین میں سے کسی ایک کا نہ ہونا ہے۔ بیرسٹر عامر حسین نے بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریب دارالشفقت میں ایک سو چالیس بچوں کے ساتھ کیک کاٹ اور کھانا کھا کر منائی ۔ بچوں کے لئے بہترین کھانا جس میں مٹن ،مٹن بریانی چکن کولڈ ڈرنکس اور آئس کریم بھی فراہم کی گئی بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ قابل دید تھی۔ بعد میں بچوں کو تحائف بھی دئیے گئے محترمہ ثمینہ گھرکی اور طارق خٹک بھی اس تقریب میں ان کے ساتھ تھے جبکہ کارکنوں کی بھی ایک کثیر تعداد موجود تھی، بعد ازاں عبدالقادر شاہین اور شوکت بسرا بھی بچوں کے کے لئے تحائف لے کر آئے اور بچوں کے ساتھ کچھ وقت گزرا۔ پاکستان پیپزل پارٹی کی مرکزی قیادت کو بیرسٹر عامر حسین جیسے ساتھیوں کو قدر کرتے ہوئے ان کے شایان شان عہدہ دینا چاہیے تا کہ ان کی صلاحیتوں کی آزمائش بھی ہو سکے اور پارٹی کو بھی نئی زندگی مل سکے۔