Breaking News
Home / Fashion & Showbiz / دنیا کے دو بڑے فلمی ستاروں نے ایک دوسرے کا ساتھ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے

دنیا کے دو بڑے فلمی ستاروں نے ایک دوسرے کا ساتھ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے

دنیا کے دو بڑے فلمی ستاروں نے ایک دوسرے کا ساتھ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق انجلینا جولی نے اپنے شوہر بریڈ پٹ سے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔

ایک انگریزی اخبار نے اس خبر کی سرخی لگائی ’Brangelina is no more‘۔ انجلینا جولی کے وکیل روبرٹ اوفر نے آج منگل کو بتایا کہ ان کی موکلہ نے شادی کی تحلیل کے لیے درخواست جمع کرا دی ہے۔ ان کے بقول یہ فیصلہ خاندان کے مفاد کے لیے کیا گیا ہے۔ ایک بیان کے مطابق جولی نے جو دستاویز عدالت میں جمع کرائی ہیں اس میں تحریر ہے کہ بریڈ پٹ کے ساتھ ان کے کچھ ایسے اختلافات ہیں، جن پر مفاہمت ممکن نہیں۔ ان دستاویز کے مطابق یہ جوڑا پندرہ ستمبر سے ہی الگ ہو گیا ہے۔

ہالی وڈ اسٹار بریڈ پٹ کے ساتھ جولی کے چھ بچے ہیں، جن میں سے تین کو انہوں نے گود لیا ہے۔41 سالہ جولی اور 52 سالہ پٹ گزشتہ بارہ برسوں یعنی 2004ء سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں تاہم انہوں نے اگست 2014ء میں فرانس میں شادی کی تھی۔ اس شادی کا اعلان کچھ دن بعد کیا گیا تھا۔

بریڈ پٹ دو مرتبہ آسکر ایوراڈ کے لیے نامزد ہو چکے ہیں جبکہ انجلینا جولی کو بھی ان کی کارکردگی پر بہترین معاون اداکارہ کا اکیڈمی ایوارڈ مل چکا ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران انجلینا جولی کو ان کے فلاحی کاموں کی وجہ سے بھی کافی شہرت ملی ہے اور وہ کچھ سالوں تک اقوام متحدہ کی خیر سگالی کی سفیر بھی رہ چکی ہیں۔ 2010ء میں آنے والے سیلاب کے بعد انہوں نے پاکستان کا بھی دورہ کیا تھا۔ وہ کینسر کے خلاف کافی متحرک ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ طلاق کے ساتھ ساتھ جولی بچوں کے حقوق بھی چاہتی ہیں۔ طلاق لینے کے اس اعلان کے ساتھ دنیا کی ایک مشہور ترین رومانوی کہانی بھی اپنے اختتام کو پہنچ گئی۔ اس جوڑے کو کسی بھی فلمی میلے میں ریڈ کارپٹ کی زینت کہا جاتا رہا ہے۔ جولی اس سے قبل اداکار جونی لی اور بلی بوب کے ساتھ شادی شدہ رہ چکی ہیں جبکہ بریڈ پٹ نے اداکارہ جینیفر انسٹن کے ساتھ شادی کی تھی۔

About Daily City Press

Check Also

پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی ہر قسم کی حمایت جاری رکھے گا, سفیر ثقلین سیدہ

پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی ہر قسم کی حمایت جاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *