Breaking News
Home / Pakistan / اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کرنے کیلئے زیادہ ثقافتی روابط کی ضرورت ہے پرویز رشید،
FEDERAL MINISTER FOR INFORMATION, BROADCASTING AND NATIONAL HERITAGE, SENATOR PERVAIZ RASHID IN A GROUP PHOTO AT THE OPENING CEREMONY OF THE FIRST SILK ROAD INTERNATIONAL CULTURAL EXPO HELD IN DUNHUANG CITY OF GANSU PROVINCE IN CHINA ON 20TH SEPTEMBER 2016.

اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کرنے کیلئے زیادہ ثقافتی روابط کی ضرورت ہے پرویز رشید،

ترقی اور خوشحالی لوگوں کے مابین پرامن بقائے باہمی کا تقاضا کرتی ہے، اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کرنے کیلئے زیادہ ثقافتی روابط کی ضرورت ہے
وفاقی وزیرپرویز رشید کا ”سلک روڈ انٹرنیشنل کلچرل ایکسپو“ کی افتتاحی نشست سے خطاب
دنہوانگ (گانسو) ۔ 20 ستمبر،وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ ترقی اور خوشحالی مختلف اقوام، نسلی گروپوں، متنوع ثقافتی پس منظر اور عقائد سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے مابین پرامن بقائے باہمی کا تقاضا کرتی ہے لہٰذا اقوام کو ثقافتی تبادلوں کے ذریعے اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کرنے کیلئے زیادہ ثقافتی روابط کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بات منگل کو یہاں ”سلک روڈ انٹرنیشنل کلچرل ایکسپو“ کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان ایشیائی، یورپی اور افریقی براعظموں کے مابین پل کا کردار ادا کرے گا۔ جنوبی ایشیائ، وسطی ایشیائ، شمالی افریقہ اور خلیجی ریاستوں کے مابین روابط

FEDERAL MINISTER FOR INFORMATION, BROADCASTING AND NATIONAL HERITAGE, SENATOR PERVAIZ RASHID ADDRESSING THE FIRST SILK ROAD INTERNATIONAL CULTURAL EXPO SUMMIT CONFERENCE IN DUNHUANG CITY OF GANSU PROVINCE IN CHINA ON 20TH SEPTEMBER 2016.

سے اقتصادی اور ثقافتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے جس سے شاہراہ ریشم کے ساتھ امن، استحکام اور خوشحالی آئے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے پہلی بین الاقوامی سلک روڈ کلچرل ایکسپو کی میزبانی کے اقدام پر عوامی جمہوریہ چین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس کا انقعاد ایسے موقع پر کیا گیا جب امن، ہم آہنگی اور خوشحالی کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نمائش میں 85 ممالک کے نمائندوں نے جمع ہو کر شاہراہ ریشم کی اقوام کے مابین شراکتی اور اقتصادی و ثقافتی تبادلوں کی حوصلہ افزائی پر توجہ مرکوز کرنے کا پیغام دیا ہے۔ پاک۔چین اقتصادی راہداری میں مضبوط شراکت دار بننے پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ راہداری مواصلاتی، اقتصادی اور ثقافتی منظرنامہ یکسر تبدیل کر دے گی اور دونوں ممالک کیلئے یکساں طور پر ترقی اور خوشحالی لے کر آئے گی۔ دنہوانگ میں نمائش کے اختتام پر ایک اعلامیہ بھی جاری کیا گیا جس میں رکن ممالک نے سلک روڈ (دنہوانگ) انٹرنیشنل کلچرل ایکسپو کے ثقافتی مشن کو عملی جامہ پہنانے اور عالمی امن و ترقی کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے تقریب کی میزبانی اور پاکستانی وفد کی پرتپاک مہمان نوازی پر عوامی جمہوریہ چین کا شکریہ ادا کیا۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *