Breaking News
Home / Pakistan / مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیاجائے گا، محمد نواز شریف کا حریت کانفرنس کے رہنماوں سے ملاقات کے دوران اظہار

مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیاجائے گا، محمد نواز شریف کا حریت کانفرنس کے رہنماوں سے ملاقات کے دوران اظہار

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیاجائے گا،مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتوں میں بھی کشمیر ایشو پربات ہو گی،کشمیر ی عوام کی تحریک آزادی کو طاقت سے نہیں دبایا جاسکتا
وزیراعظم محمد نواز شریف کا حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں سے ملاقات کے دوران اظہار

PRIME MINISTER MUHAMMAD NAWAZ SHARIF IN A GROUP PHOTO WITH HURRIYAT CONFERENCE LEADERS ALONG WITH PRESIDENT AND PRIME MINISTER AJ&K AT MUZAFFARABAD ON 16TH SEPTEMBER 2016.

مظفرآباد ۔ 16 ستمبر (سٹی پریس )زیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیاجائے گااورمختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتوں میں بھی کشمیر ایشو پربات کرونگا، مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم اور بربریت کی انتہا ہو چکی ہے، کشمیر ی عوام کی تحریک آزادی کو طاقت سے نہیں دبایا جاسکتا، تحریک آزادی کا سورج ضرور طلوع ہو گا۔انہوں نے یہ بات جمعہ کو یہاں حریت کانفرنس کے رہنماو¿ں سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہی۔صدر آزاد کشمیر مسعود خان اور وزیراعظم راجہ فاروق حیدر بھی ملاقات میں موجود تھے۔وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ کشمیری انصاف اور حق خودارادیت کا مطالبہ کرتے ہیں،کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کو عالمی برادری تسلیم کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق حق خود ارادیت کا وعدہ پورا کرے،پاکستان کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تحریک آزادی کا سورج ضرور طلوع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ کہ طاقت سے ایسی تحریکوں کو نہیں دبایا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ظلم کو مٹناہے اور حق کی فتح ہونی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہم کشمیریوں کی سفارتی ، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے اورمسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔حریت رہنماو¿ں نے دورہ امریکہ سے قبل اعتماد میں لینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *