Breaking News
Home / Health & Fitness / سندھ میں 4500 نئے ڈاکٹرز کی تعیناتی کا اعلان

سندھ میں 4500 نئے ڈاکٹرز کی تعیناتی کا اعلان

کراچی: سندھ کے وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو کا کہنا ہے کہ مختلف وجوہات کے باعث پیدا ہونے والی کمی کو پورا کرنے کے لیے 4 ہزار سے زائد ڈاکٹروں کو ملازمت دی جائے گی۔

ڈاکٹر سکندر میندھرو نے گزشتہ روز شہر کے مختلف ہسپتالوں کا دورہ کیا اور کہا کہ محکمہ صحت کو ڈاکٹروں کی شدید کمی کا سامنا تھا، عوام کی صحیح معنوں میں خدمت صرف نجی ہسپتالوں اورصحت سے متعلق سہولت فراہم کرنے والے دیگرادارے نہیں کرسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے سندھ میں صحت کے نظام کو موثر بنانے کے لیے محکمے میں 4ہزار 500 کے قریب ڈاکٹروں کی خدمات حاصل کرنے کا منصوبہ بنایا ہے’۔

انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے عمل درآمد شروع کیا جا چکا ہے جبکہ 250 کے قریب مختلف اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کو تیار کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ ‘ان ڈاکٹروں کو اگلے ہفتے مختلف جگہوں پر تعینات کیا جائے گا’۔

محکمہ صحت کے لیے درد سر بننے والے اتائی ڈاکٹروں کے حوالے سے میندھرو نے کہا کہ ایسے ڈاکٹروں کے خاتمے کے لیے محکمہ جاتی تفتیش شروع کی جاچکی ہے اور وزارت ان کا جڑ سے خاتمہ کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو ادویات مہیا نہیں کرنے والے تمام ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

وزیر صحت نے کہا کہ ‘ہم تمام ہسپتالوں کے باہر شکایات کے اندراج کے لیے وزارت صحت کے شکایتی سیل کا ایک نمبر عام کررہے ہیں جہاں عوام ادویات اور پیش آنے والے دیگر مسائل سے ہمیں آگاہ کریں گے’۔

About Daily City Press

Check Also

بنیاد اور یونیسیف کے زیر اہتمام نو عمر بچوں کے مسائل کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

  بنیاد لٹریسی کمیونٹی کونسل اور یونیسیف کے زیر اہتمام نو عمر بچوں کے مسائل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *