Breaking News
Home / Pakistan / وزیر اعظم نواز شریف اور جنرل راحیل شریف کے درمیان اہم ملاقات دورہ امریکا کے حوالے سے مشاورت ۔

وزیر اعظم نواز شریف اور جنرل راحیل شریف کے درمیان اہم ملاقات دورہ امریکا کے حوالے سے مشاورت ۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ جاری رہے گی ، ہم اسے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے

اسلام آباد,وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان اہم ملاقات ہوئی جس میں دورہ امریکا کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا ۔ ملاقات میں وزیر اعظم کے دورہ امریکا کے حوالے سے اہم مشاورت بھی کی گئی ۔ وزیراعظم نواز شریف نے ملکی سلامتی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران دہشتگردوں کو شکست دینے کیلئے مسلح افواج کا کردار شاندار ہے ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ جاری رہے گی ، ہم اسے منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے ۔ وزیراعظم نواز شریف کل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے امریکا روانہ ہوں گے، جہاں وہ عالمی رہنماؤں کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور را ء کی پاکستان میں مداخلت کے بارے میں آگاہ کریں گے ۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *