Breaking News
Home / Pakistan / طاہر القادری آج رات برطانیہ روانہ,ماڈل ٹائون کیس یورپی یونین میں اٹھانے کا فیصلہ

طاہر القادری آج رات برطانیہ روانہ,ماڈل ٹائون کیس یورپی یونین میں اٹھانے کا فیصلہ

قائد عوامی تحریک طاہر القادری آج رات برطانیہ روانہ ہوں گے ، سانحے کی اہم سی ڈیز اور شواہد لندن پہنچا دیئے گئےلاہور سٹی پریس( سٹی رپورٹر )
عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاون کیس یورپی یونین میں اٹھانے کا اعلان کردیا ۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے لندن میں سینئروکلاء کااجلاس طلب کرلیا۔ آج رات برطانیہ روانہ ہوجائیں گے ۔ عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری آج رات تین بجے ایمریٹس ایئر لائن سے برطانیہ روانہ ہوں گے ۔ عوامی تحریک کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری نے سانحہ ماڈل ٹائون کا معاملہ یورپی یونین انسانی حقوق کمیشن میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سانحہ ماڈل ٹائون اہم شواہد ، سی ڈیز ، دستاویزات لندن پہنچا دی گئی ہیں ۔ جمعرات کے روز لندن میں ڈاکٹر طاہر القادری سینئر وکلاء کے سا تھ کیس پر مشاورت کریں گے ۔ وکلاء کی مشاورت سے ڈاکٹر طاہرالقادری خود بھی انسانی حقوق کمیشن میں پیش ہوسکتے ہیں ۔ عوامی تحریک نے یورپی یونین میں کیس اٹھانے کی تصدیق کردی ہے ۔ ابتدائی پٹیشن کا مسودہ تیار کرلیا گیا ہے ۔ عوامی تحریک کی قیادت کے مطابق سانحہ ماڈل ٹائون میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر انصاف نہ ملنے پر معاملہ یورپی یونین میں اٹھانے پر مجبور ہیں ۔ وکلاء کی مشاورت سے اگلے لائحہ عمل کا لندن میں فیصلہ کیا جائے گا ۔ ڈاکٹر طاہر القادری لندن میں پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے ۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *