باجوڑ: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے عیدالاضحیٰ کی نماز باجوڑ ایجنسی میں فوجی اور ایف سی اہلکاروں کے ساتھ ادا کی۔
فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے جاری آپریشن، بحالہ اور تعمیرات اور
انھوں نے فوجی جوانوں کو لازوال قربانیوں پر خراج تحسین پیش کیا اور عید کے موقع پر اپنے اہل خانہ سے دور دوراز علاقوں میں اعلیٰ حوصلے پر داد دی۔
دوسری جانب قبائل عمائدین نے بھی پاک فوج کے سربراہ کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور ان کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔
قبائلی عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل راحیل نے خطے میں امن اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے ان کی بےمثال قربانیوں کو سراہا۔
اس موقع پر انھوں نے مقامی عمائدین پر زور دیا کہ وہ ریاست کی بالادستی کو برقرار رکھنے میں اپنی کوششوں کو جاری رکھیں جس کی بدولت ایجنسی میں تعمروترقی میں مدد مل رہی۔
چیف آف آرمی اسٹاف نے یقین دلایا کہ فوج امن کی بحالی کی ذمہ داری، بحالی کے عمل کو مکمل اور انتظامی معاملات اداروں کو دیے بغیرواپس نہیں جائے گی۔
بعدازاں قبائلی عمائدین نے پاک فوج اور چیف آف آرمی اسٹاف کا خطے سے دہشت گردوں کاصفایا کرنے اورامن کی تکمیل کے لیے فوج کی مدد کا یقین دلانے پر شکریہ ادا کیا اور اعادہ کیا کہ کسی دہشت گرد کو اپنے علاقوں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
ایجنسی میں پاک-افغان بارڈر پر بارڈر منیجمنٹ کے نفاذ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔