Breaking News
Home / World / بل گیٹس اب دنیا کے امیر ترین شخص نہیں رہے، یہ اعزاز ان سے چھن گیا ہے۔

بل گیٹس اب دنیا کے امیر ترین شخص نہیں رہے، یہ اعزاز ان سے چھن گیا ہے۔

amansoمائیکرو سافٹ کے بانی کو اس میدان میں اسپین سے تعلق رکھنے والے امانسیو اورٹیگا نے شکست دی ہے۔

امریکی جریدے فوربس کی رپورٹ کے مطابق امانسیو اورٹیگا کے اثاثوں کی مالیت 78 ارب ڈالرز ہے جبکہ بل گیٹس اس وقت 77.4 ارب ڈالرز کے مالک ہیں۔

80 سالہ امانسیو اورٹیگا ایک ریلوے ورکر کے بیٹے تھے اور انہوں نے ایک کپڑے کی دکان پر کام کرنے کے لیے تیرہ سال کی عمر میں اسکول چھوڑنا پڑا تھا۔

انہوں نے ایک کمرے میں مقبول فیشن کمپنی زارا کی بنیاد اپنی سابقہ اہلیہ روسیلا معرا کے ساتھ مل کر رکھی تھی۔

اگرچہ وہ اب دنیا کے امیر ترین شخص ہیں مگر ان کا طرز زندگی انتہائی سادہ ہے اور وہ اپنے دفتر میں اسٹاف کینٹین میں عام عملے کے ساتھ بیٹھ کر دوپہر کا کھانا کھاتے ہیں۔

اسی طرح ان کے لباس بھی انتہائی سادہ ہوتے ہیں اور لگتا ہی نہیں کہ وہ ایک فیشن کمپنی کے چیئرمین ہیں۔

امانسیو اورٹیگا اس سے پہلے بھی کئی بار بل گیٹس کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کے امیر ترین شخص بنے مگر ایسا بہت کم عرصے کے لیے ہوتا ہے۔

دوسری جانب بل گیٹس ایسے شخص ہیں جو امیر ترین تو ہیں مگر ان کے بچوں کو وراثت میں ان کی دولت میں بہت کم حصہ ملے گا اور باقی اثاثے فلاحی کاموں کے لیے صرف ہوں گے۔

بل گیٹس کا کہنا ہے کہ ان کے بچے اپنی زندگی کا راستہ خود بنائیں گے۔

About Daily City Press

Check Also

پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی ہر قسم کی حمایت جاری رکھے گا, سفیر ثقلین سیدہ

پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی ہر قسم کی حمایت جاری …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *