راجن پور: سیکیورٹی فورسز نے پنجاب اور بلوچستان کے بارڈر پر کومبنگ آپریشن کے دوران 4 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود قبضے میں لے لیا۔
پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع راجن پور کے علاقے گیاندری میں کومبنگ آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔
دوسری جانب کومبنگ آپریشن کے دوران متعدد دہشت گردوں اور فراریوں کو گرفتار بھی کیا گیا اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ایک سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوا۔ پاک فوج نے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے گذشتہ روز مبینہ دہشت گردوں کی ریکی کی تھی اور آج صبح 10 بجے 6 ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ان کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی گئی۔
راجن پور کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) عرفان اللہ نے اس حوالے سے بتایا کہ پنجاب پولیس اس آپریشن کا حصہ نہیں، جبکہ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی معلومات بھی نہیں۔
ڈی پی او عرفان اللہ نے تصدیق کی کہ اس علاقے میں شیلنگ
ذرائع کے مطابق دہشت گرد آسٹریلین کمپنی کی جانب سے اس علاقے میں لگائے جانے والے ایک ہزار میگاواٹ کے ونڈ پاور پلانٹ پر حملہ کرنا چاہتے تھے جبکہ ان کا ایک مقصد پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کو بھی متاثر کرنا تھا۔