Breaking News
Home / City News / ‘رائے ونڈ مارچ میں پنجاب پولیس کو استعمال کیا گیا تو شہر بند کر دیں گے’عمران خان

‘رائے ونڈ مارچ میں پنجاب پولیس کو استعمال کیا گیا تو شہر بند کر دیں گے’عمران خان

ik

عمران خان نے کہا رائے ونڈ مارچ ضرور ہوگا لیکن گھروں کا گھیراؤ نہیں کریں گے اور جلسہ محرم سے پہلے ہو گا جس کی تاریخ کا اعلان دو تین دن میں کر دیں گے۔اسلام آباد:  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا رائے ونڈ مارچ ضرور ہو گا لیکن گھروں کا گھیراؤ نہیں کریں گے اور جلسہ محرم سے پہلے ہو گا جس کی تاریخ کا اعلان دو تین دن میں کر دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا حکومت نے تمام جمہوری اداروں پر قبضہ کر لیا ہے۔ جمہوری اداروں میں سیاسی مداخلت نہیں ہوتی۔ پاناما لیکس نیب کے لیے سب سے بڑا کیس تھا۔ ہم سارے پاکستان سے لوگوں کو اکٹھا کریں گے۔ عمران خان نے کہا پنجاب پولیس کو استعمال کیا گیا تو شہر بند کر دیں گے۔ آخری حد تک سب کو ساتھ رکھنے کی کوشش کریں گے اور اگر اکیلے بھی رائے ونڈ جانا پڑا تو جائیں گے۔ رائے ونڈ کے بعد پتہ چلے گا کہ اگلا لائحہ عمل کیا ہے۔ کپتان کا کہنا تھا اسپیکر نے میرے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھیج دیا جبکہ نواز شریف کا پاناما پیپرز میں انکشاف ہوا لیکن اس کا ریفرنس نہیں بھیجا گیا۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا دھمکیاں دینے والے گھبرائے ہوئے ہیں۔ ن لیگ ایک فاشسٹ جماعت ہے کیونکہ یہ ڈکٹیٹر کی گود میں پلے ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی غیر جانبدار ہوتا ہے اس لئے ایاز صادق کو اسپیکر نہیں کہتا کیونکہ وہ غیر جانبدار نہیں رہے۔ مسلم لیگ ن کی کرپشن اور دھاندلی پر بات کریں تو جمہوریت کو خطرہ ہو جاتا ہے۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *